۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
دعای عرفه

حوزہ / ثقافتی ماہر اور علمی محقق نے کہا: یوم عرفہ حقیقی معنوں میں عرفہ زمین سے منقطع ہونے اور آسمانوں سے جڑنے کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں حجۃ الاسلام سید محمود موسوی نے کہا: متعدد روایات کے مطابق شب قدر کے بعد خداوند متعال اپنے بندوں کے گناہوں کو روز عرفہ کے دن جتنا کسی دن معاف نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا: مسلمان اور شیعہ بچوں کو اس عظیم اور منفرد فرصت سے استفادہ کرنا چاہئے اور ان لوگوں کی سعادت ہے جو حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے نام اور ان کی یاد کے ساتھ اس دن روتے اور دعائیں مانگتے ہیں اور اپنے لئے اس دن خدا کی بخشش کے اسباب فراہم کرتے ہیں.

حجۃ الاسلام سید محمود موسوی نے مزید کہا: لیلۃ القدر کے بعد عرفہ آنسوؤں اور خدا کے حضور گریہ و زاری کا بہترین موقع ہے تاکہ انسان اپنے اندرونی بتوں کو توڑ کر الہی رنگ اور خوشبو حاصل کر سکے اور حسینی ثقافت سے متاثر ہو کر اپنی زندگی میں ایک اور پاکیزگی حاصل کر سکے۔

اس ثقافتی ماہر اور علمی محقق نے کہا: عرفہ کے دن ہم یہ کہتے ہیں: "الهی و ربی من لی غیرک"، خدایا! تیرے سوا ہماری کوئی جائے پناہ نہیں۔ محمد اور آل محمد (ص) اور امام حسین (ع) کے حق سے ہمیں پناہ دے اور اپنے غضب اور عذاب کی آگ سے بچا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .